: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
پیرس،1جنوری(ایجنسی) فرانسیسی صدر فرانسو اولاند نے نئے سال کے آغاز کے موقع پر قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ فرانس دہشت گردی سے ختم نہیں ہوا ہے۔ وہ پیرس میں 13 نومبر کو چھے مختلف مقامات پر دہشت گردوں کے حملوں کا حوالہ دے رہے تھے۔ان حملوں میں ایک سو تیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔انھوں نے کہا کہ ایک اور
حملے کا بہت زیادہ خطرہ بدستور موجود ہے۔ انھوں نے کہا کہ ''ان کی پہلی ذمے داری فرانسیسی عوام کا تحفظ تھا اور اس کا مطلب شام اور عراق میں برائی کے منبع پر حملہ تھا،اسی وجہ سے ہم نے داعش کے خلاف فضائی حملے تیز کردیے تھے۔اب داعش کو ان حملوں کا درد محسوس ہورہا ہے۔ان حملوں کے بعد جہادی پسپائی اختیار کررہے ہیں۔اس لیے ہم جب تک ضروری ہوا،یہ حملے جاری رکھیں گے''۔